30 دسمبر، 2015، 12:24 PM

امریکہ میں گزشتہ برس شراب نوشی سے 30 ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں گزشتہ برس شراب نوشی سے 30 ہزار افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس شراب نوشی کے باعث تیس ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس شراب نوشی کے باعث تیس ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے مختلف منشیات کے زائد استعمال (اوور ڈوز) سے ہلاکتوں کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2014 میں میری جوآنہ کے زائد استعمال سے کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس ہیروئن، کوکین جیسی غیرقانونی ڈرگز کے زائد استعمال سے مالک میں مجموعی طور پر 17465 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر ڈاکٹر کی تجویز کردہ پین کلرز اور دیگر ڈرگز کے زائد استعمال سے 25760 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ ملک میں شراب کا استعمال بہت زیادہ ہے اور 2014 میں اس کے زائد استعمال سے ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ 35 برسوں میں سب سے زیادہ رہی۔ شراب پینے کی وجوہات سے مجموعی طور پر 30700 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ طبی ماہرین کے مطابق شراب انتہائی خطرناک ثابت ہوئی ہے، لوگ شراب پی کر ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے حادثے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

News ID 1860679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha