مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی سکیورٹی ایجنسیوں نے فرانس میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی حصے اورلین میں سکیورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد پولیس اور فوجی اہلکاروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جب کہ دونوں افراد فرانسیسی شہری ہیں اور ان کی عمریں 20 اور 24 سال کے درمیان ہیں تاہم گرفتار افراد سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 130 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نواز وہابی دہشت گردوں نے جہاں اسلامی ممالک میں دہشت گردی پھیلا رکھی ہے وہاں انھوں نے یورپی ممالک کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھا ہے وہابی دہشت گردوں کے اسرائیل سے قریبی روابط ہیں اس لئے انھوں نے آج تک اسرائیل کے خلاف کوئی حملہ نہیں کیا ہے۔
فرانسیسی سکیورٹی ایجنسیوں نے فرانس میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1860504
آپ کا تبصرہ