22 دسمبر، 2015، 2:22 PM

ہندوستان میں ریپ کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 7 افراد کو پھانسی کی سزا

ہندوستان میں ریپ کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 7 افراد کو پھانسی کی سزا

ہندوستان کی مقامی عدالت نے ذہنی معذوری کا شکار ایک نیپالی خاتون کو ریپ کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 7 افراد کو پھانسی کی سزا سنا دی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی مقامی عدالت نے ذہنی معذوری کا شکار ایک نیپالی خاتون کو ریپ کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 7 افراد کو پھانسی کی سزا سنا دی ہے.واضح رہے کہ رواں سال یکم فروری کو ہندوستانی ریاست ہریانہ کے شمالی شہر میں اپنی بہن کے ساتھ مقیم ایک 28 سالہ نیپالی خاتون لاپتہ ہوگئی تھی.خاتون کی مسخ شدہ لاش 3 روز بعد ہائی وے کے قریب سے ایک میدان میں ملی۔لاش کے پوسٹ مارٹم سے یہ بات سامنے آئی کہ حملے کے دوران ان کے جسم میں پتھر، بلیڈ اور لاٹھی کے نشان تھے اور خاتون کے ساتھ  زبردستی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جج سیما سینیگال کا کہنا تھا کہ "میں ان تمام ملزمان کو سزائے موت سناتی ہوں اور اِن کو اُس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل افسر کے علاوہ میں ایک انسان بھی ہوں اور مقتولہ کی سسکیاں سن سکتی ہوں۔ واضح رہے کہ مقدمے میں نامزد ایک کم عمر لڑکے کو نابالغوں کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ مقدمے کے نویں ملزم نے گرفتاری کے بعد خود کشی کرلی تھی۔

News ID 1860486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha