مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ شام میں روسی فوج کے لئے خطرہ بننے والے ہر ملک کو نابود کردیا جائے گا۔ روسی صدر نے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف شام میں جنگ لڑ رہا ہے اور روس کو داعش دہشت گردوں کی طرف سے براہ راست خطرہ لاحق ہے لہذا روس داعش دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہا ہے اور شام میں روس کی موجودگی شامی حکومت کی اجازت اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور اس سلسلے میں جو بھی ملک روسی فوجیوں کے لئے خطرہ بننے کی کوشش کرےگا روسی فوجی اسے تباہ کردیں گے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ شام میں روسی فوج کے لئے خطرہ بننے والے ہر ملک کو نابود کردیا جائے گا۔
News ID 1860237
آپ کا تبصرہ