7 دسمبر، 2015، 2:35 PM

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 شدت پسند ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 شدت پسند ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 12 سالہ خودکش بمبار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 12 سالہ خودکش بمبار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروپ کی تازہ ترین ہلاکتیں ضلع ایچن میں فضائی حملے کے نتیجے میں سامنے آئی ہیں۔ ننگرہار افغانستان کے شورش زدہ صوبوں میں شامل ہے جہاں حکومت مخالف مسلح عسکریت پسندگروپ مختلف اضلاع میں سرگرم ہیں۔ ادھر شمالی صوبہ سرائے پل میں 12 سالہ خودکش حملہ آور نے خودکو پولیس کے حوالے کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 12سالہ خودکش حملہ آور بچہ دہشتگردوں کے خودکش بمبار تیار کرنے والے ٹریننگ کیمپ سے فرار ہوکر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ بچے کا کہنا تھاکہ اسے گزشتہ تین ماہ سے خودکش بمبار بننے کی تربیت دی جارہی تھی۔

News ID 1860118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha