15 نومبر، 2015، 4:40 PM

تامل ناڈو میں شدید بارشیں،55افراد ہلاک

تامل ناڈو میں شدید بارشیں،55افراد ہلاک

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کی وجہ سے اب تک 55 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کی وجہ سے اب تک 55 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تامل ناڈو حکومت نے اپنے سرکاری بیان میں بارش سے ہونیوالی 55 لوگوں کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کے زیادہ تر علاقوں میں پانی بھر گیا ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ چنائی کے علاقوں سینٹ تھامس ماؤنٹ اور ویلاچیری سمیت کئی حصوں میں پانی بھر جانے سے ریلوے کے پل بھی ڈوبے ہوئے ہیں۔ پٹریوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت تھم گئی ہے جبکہ ریاست میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین دنوں تک تامل ناڈو میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

News ID 1859595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha