19 اکتوبر، 2015، 1:57 AM

ممبئی میں پولیس نےمسلم جوان کو تشدد کا نشانہ بنایا

ممبئی میں پولیس نےمسلم جوان کو تشدد کا نشانہ بنایا

ہندوستان کے شہر ممبئی میں مسلمانوں کو سخت اور بدترین مشکلات کا سامنا ہے ممبئی میں مسلمانوں کو جائیداد کی خریدوفروخت میں بھی انتہائی دشواری سامنا ہے ممبئی پولیس نے ایک مسلم نوجوان کو بےرحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ہندوستان کے شہر ممبئی میں مسلمانوں کو سخت اور بدترین مشکلات کا سامنا ہے ممبئی میں مسلمانوں کو جائیداد کی خریدوفروخت میں بھی انتہائی دشواری سامنا ہے ممبئی پولیس نے ایک مسلم نوجوان کو بےرحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔اطلاعات کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرا میں پولیس اسٹیشن میں اہلکاروں نے مسلم نوجوان عاصم خان کوپاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے کرخوب تشدد کا نشانہ بنایا ، اس کو اور اس کے خاندان کو بھارت چھوڑ کرپاکستان چلا جانے کو کہا ۔ 19 سالہ عاصم خان کے اہل خانہ نے پولیس اہلکاروں کے تشدد کے خلاف جب تھانے کے باہراحتجاج کیا تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ ادھر ممبئی میں ہی مسلمانوں کو جائیداد کی خریدوفروخت میں بھی انتہائی مشکلات کا سامنا ہے پورے ممبئی میں اگر مسلمان مکان یا فلیٹ کرائے پر لینا چاہیں یا خریدنا چاہیں تومسلمان اب ممبئی میں نہ تو اپنا مکان خرید سکتے ہیں اور نہ ہی کرائے پر کوئی گھر حاصل کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارت کی مقبول اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی بھی ایک ٹی وی پروگرام کے دوران مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش نہ رہ سکیں اور ہندو انتہا پسند سوچ کے خلاف کھل کر بول اٹھیں۔

ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت نے ریاست مہاراشٹرا میں  ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کے لئے مختص کیا گیا 5 فیصد کوٹہ بھی ختم کردیا ہے جب کہ  مہاراشٹرا میں گائے کو ذبح کرنے اور اس کے گوشت کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

News ID 1858964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha