مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ہندودہشت گردوں نے ایک حیوان کی خاطر انسانوں کا قتل عام شروع کردیا ہے ہندو دہشت گردوں نے گائے ذبح کرنے کے شک میں ایک اور بے گناہ مسلمان کو بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ہے۔ ہندوستان میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر شروع ہوگیا ہے جہاں سہارن پور میں پیش آنے والےایک اور واقعے میں ایک مسلمان کو قتل کردیا گیا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق سہارن پور کے رہائشی 20 سالہ نعمان کو انتہا پسند ہندو گروہ بجرنگ دل نے گائے ذبح کرنے کے شک میں قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ہندو انتہا پسند گروہ کو شک تھا کہ نعمان نامی شخص ٹرک میں مویشی بھر کر ذبح کرنے کے لیے یوپی لے جارہا تھا جس میں گائیں بھی شامل تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ریاست اتر پردیش میں 50 سالہ محمداخلاق اور ان کے 22 سالہ بیٹے کو دہشت گردوں نے گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محمد اخلاق ہلاک ہوگئے۔
ہندوستان میں ہندودہشت گردوں نے ایک حیوان کی خاطر انسانوں کا قتل عام شروع کردیا ہے ہندو دہشت گردوں نے گائے ذبح کرنے کے شک میں ایک اور بے گناہ مسلمان کو بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ہے۔
News ID 1858912
آپ کا تبصرہ