مہر خبررساں ایجنسی نے فیگارو اور اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 86 افراد ہلاک اور 186 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق انقرہ ریلوے اسٹیشن اور حکومت مخالف گروپ کی جانب سے منعقدہ امن ریلی کے قریب 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 86 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ دھماکوں میں 186 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
![انقرہ میں دو بم دھماکوں میں 86افراد ہلاک 186 سے زائد زخمی انقرہ میں دو بم دھماکوں میں 86افراد ہلاک 186 سے زائد زخمی](https://media.mehrnews.com/d/2015/10/10/3/1864137.jpg?ts=1486462047399)
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 86 افراد ہلاک اور 186 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1858751
آپ کا تبصرہ