11 ستمبر، 2015، 6:07 PM

ہندوستانی فوج سرحد پر پہلا فائر نہیں کرےگی

ہندوستانی فوج سرحد پر پہلا فائر نہیں کرےگی

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ڈی جی پاکستان رینجرز کو سرحد پر فائرنگ میں پہل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ڈی جی پاکستان رینجرز کو سرحد پر فائرنگ میں پہل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق میجر جنرل عمر فاروق برکی  کی سربراہی میں پاکستان رینجرز کے وفد نے نئی دہلی میں  ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سمیت کئی معاملات پر بات ہوئی۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، بھارتی فوج سرحد پر فائرنگ میں پہل نہیں کرے گی۔ بھارت کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا، پاکستان کو اپنی سرزمین  ہندوستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

News ID 1858060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha