مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں ایک ایسا گاؤں ہے جہاں کسی بھی آدمی کو جانے کی اجازت نہیں، اس گاؤں میں صرف اور صرف خواتین ہی رہتی ہیں اور مردوں کے جانے پر سخت پابندی ہے۔
براعظم افریقہ کے ملک کینیا میں واقع گاؤں اوموجا میں صرف خواتین ہی رہتی ہیں اور یہاں مردوں کےداخلے پر سخت پابندی ہے۔ یہ گاؤں افریقی ملک کینیا کے شمال میں واقع ہےجو کہ اوموجا کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں کسی بھی مرد کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ گاؤں مکمل طور پر ایسی خواتین کے لئے ہے جہاں جنسی زیادتی، گھریلو تشدد، ناکام شادیوں یا زبردستی کم عمری میں شادی جیسے واقعات کا شکارخواتین قیام پذیر ہیں یعنی مردوں کے زیرعتاب رہنے والی خواتین ہی اس گاؤں میں رہتی ہیں۔
خواتین کے اس گاؤں کا قیام 1990 میں 15 خواتین کے ایک ایسے گروپ کی جانب سے عمل میں آیا جنہیں علاقے میں موجود برطانوی فوجیوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان خواتین نے ایک ایسی کمیونٹی بنانے کے بارے میں سوچا جہاں صرف خواتین سکون سے رہ سکیں۔ اس وقت گاؤں میں تقریبا 47 کے قریب خواتین اور 200 بچے زندگی گزاررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ