21 اگست، 2015، 12:38 AM

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز

پاکستان کی بری فوج نے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی بری فوج نے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ فوجی سربراہ  جنرل راحیل شریف نے مؤثر کارروائی کیلیے فضائی اور زمینی فوج کے درمیان مربوط رابطے کی ہدایت کی ہے۔ان کے مطابق آرمی چیف نے فورسز کو مطلوبہ اہداف جلد سے جلد حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب فوج گزشتہ کئی روز سے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کررہی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں وہابی دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جمعرات کے روز اسی طرح کی ایک کارروائی میں 43 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ روز 25 وہابی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

News ID 1857542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha