11 اگست، 2015، 12:28 AM

کروٹ لے کر سونا دماغی صحت کے لئے مفید

کروٹ لے کر سونا دماغی صحت کے لئے مفید

امریکہ کی اسٹونی بروک یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کروٹ لے کر سونے سے دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ  کی اسٹونی بروک یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کروٹ لے کر سونے سے دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کروٹ لے کر سونا  سیدھے یا پشت کے بل سونے کے مقابلے میں دماغی بیماری الزائمر کے خطرے کو کم کردیتا ہے۔دوران نیند جب ہمارا جسم آرام کررہا ہوتا ہے تو ایسے میں ہمارا دماغ    اپنی صفائی کرتے ہوئےفاسد اورزہریلےمادوں کا اخراج کررہا ہوتا ہے۔اگر اس عمل میں رکاوٹ آجائے تو الزائمرکے علاوہ پارکنسن،ڈیمینشیا جیسی دماغی بیماریوں کے علاوہ نیند کی کمی اور دوسرے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کروٹ لے کر سونے سے دماغ میں خون کی گردش تیز ہوتی ہے اس کی وجہ سے دماغ بہتر طریقے سے فاسد مادوں کی صفائی کرسکتا ہے،اس کے علاوہ  جسم میں موجود بیکٹیریا کے خاتمے میں بھی مدد ملتی ہے۔

News ID 1857288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha