31 جولائی، 2015، 8:18 PM

ملا عمر کی طرح جلال الدین حقانی بھی ہلاک

ملا عمر کی طرح جلال الدین حقانی بھی ہلاک

افغانستان اور پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان کے سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد طالبان نے جلال الدین حقانی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقانی کو افغانستان میں دفن کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان  کے سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد طالبان نے جلال الدین حقانی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقانی کو افغانستان میں دفن کیا گیا ہے۔ طالبان ذرائع نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلال الدین حقانی 16 ماہ قبل ہلاک ہوئے  اور انہیں افغانستان میں ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلال الدین حقانی نے اپنی حیات میں اپنے بیٹے سراج الدین حقانی کو اپنا جانشین مقرر کردیا تھا جب کہ طالبان کی نئی قیادت نے سراج الدین حقانی کو نائب سربراہ مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ جلال الدین حقانی کی ہلاکت کی خبریں اس سے قبل بھی آتی رہی ہیں تاہم کبھی بھی ان کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

جلال الدین حقانی کا شمار طالبان کے اہم کمانڈرز میں ہوتا ہے اور ان کا نام امریکہ کے مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کے بعد ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

News ID 1857025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha