30 جون، 2015، 12:44 AM

مصرکے اٹارنی جنرل بم دھماکے میں ہلاک

مصرکے اٹارنی جنرل بم دھماکے میں ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں مصری اٹارنی جنرل ہشام برکات ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ واقعہ میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں مصری اٹارنی جنرل ہشام برکات ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ واقعہ میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے علاقے مصر الجدید میں ملٹری اکیڈمی کے قریب اٹارنی  جنرل ہشام برکات کے قافلے کوبم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اٹارنی جنرل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واضح رہے کہ حشام برکات کو جولائی 2013 میں عبد المجید محمود کے مستعفی ہونے کے بعد مصر کا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔.

News ID 1856244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha