مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹرکا کہنا ہے کہ روس سے دشمنی نہیں چاہتے لیکن اپنا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع ایش کارٹرکا کہنا تھا کہ امریکہ روس سے نہ کوئی دشمنی چاہتا ہے اورنہ ہی کسی بھی قسم کا تنازع کھڑا کرنا چاہتا ہے لیکن امریکہ ضرورت پڑنے پر اپنا دفاع ضرورکرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مغربی ممالک کو روس سے جو خطرات لاحق ہیں ان میں یوکرائن کا معاملہ اس کا صرف ایک پہلو ہے۔
امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ روس پرعائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ماسکو حکومت کی یوکرائن میں جارحیت پرقابو پانے میں مدد مل رہی ہے اور جب تک یوکرائن میں روسی مداخلت کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا یہ پابندیاں برقراررکھی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ