مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہنیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کی لمبائی2.5 سینٹی میٹرکم کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیٹلائیٹ ڈیٹا کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ زلزلے سے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کی زمینی سطح ایک میٹرتک عمودی طرف میں اوپرہوگئی ہے جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی 2.5 سینٹی میٹرگھٹ گئی ہے۔ مذکورہ حقائق کا پتہ یورپ کی اسینٹینل ون اے راڈار سیٹلائیٹ نے دیا ہے جسے سائنسدانوں نے بغورمطالعے کے بعد جاری کیا ہے،یاد رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی کل اونچائی 8 ہزار 848میٹر (29ہزار، 29فٹ ) ہے۔
ریڈ کراس کے مطابق نیپال میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں8413تک پہنچ گئیں، 16000سے زائدافراد زخمی ہیں جبکہ 300افراد کے برف تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کام بدستور جاری ہے۔نیپالی حکام کے مطابق 110 غیرملکیوں سمیت 300سے زائد افراد اب بھی برف تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ