3 مئی، 2015، 4:25 PM

وال اسٹریٹ

خلیجی عرب ممالک کی اسرائیل سے دوستی اور ایران کے ساتھ کھلی دشمنی

خلیجی عرب ممالک کی اسرائیل سے دوستی اور ایران کے ساتھ کھلی دشمنی

مہر نیوز/ 3 مئی / 2015 ء : ایک امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے بدلے انھیں جدید اسلحے اور بیرونی خطرے کی صورت میں براہ راست تحفظ فراہم کرے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی اور عرب حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت 6 ممالک پر مشتمل خلیجی اتحاد نے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے معاہدے کے حوالے سے رواں ماہ امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام کے معاہدے کے بدلے جدید جنگی طیارے، میزائل اور نگرانی کے آلات کا مطالبہ کیا جائے گا۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق عرب رہنما ایک دفاعی معاہدہ کرنے کے حوالے سے بھی امریکی صدر پر دباؤ ڈالیں گے جس میں عرب ممالک کو ایران سے خطرے کی صورت میں واشنگٹن سے براہ راست تحفظ کی یقین دہانی لی جائے گی۔ عرب ذرائع کے مطابق خلیج فارس کے معاند عرب حکمراں اسرائیل کو اپنا دوست سمجھتے ہیں اور اپنے قدیم ہمسایہ اور مسلمان ملک ایران کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں جبکہ ایران کی طرف سے کبھی بھی عرب ممالک کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا ، جبکہ عرب ممالک ایران کے خلاف عراق ایران جنگ میں اپنی خباثت دکھا چکے ہیں۔

News ID 1854560

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha