24 اپریل، 2015، 1:23 PM

سعودی عرب

یمن پر حملے روکنے کے اعلان کے باوجود سعودی ہوائی حملے جاری

یمن پر حملے روکنے کے اعلان کے باوجود سعودی ہوائی حملے جاری

مہر نیوز/24 اپریل / 2015 ء : یمن میں حملے روکنے کے اعلان کے باوجود سعودی اور اتحادی افواج کی تازہ کارروائی میں 23 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں یمن جنگ میں سعودی عرب کو اپنی شکست پر سخت صدمہ ہے کیونکہ سعودی عرب کے قریبی ساتھیوں نے جنگ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں حملے روکنے کے اعلان کے باوجود سعودی اور اتحادی افواج کی تازہ کارروائی میں 23 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں یمن جنگ میں سعودی عرب کو اپنی شکست پر سخت صدمہ ہے کیونکہ سعودی عرب کے قریبی ساتھیوں نے جنگ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی جہازوں نے عدن اور ابین کے شہروں پر بمباری کرکے 23 یمنی شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سعودی اوراتحادی افواج کی جانب سے 26مارچ سے شروع کیے گئے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے زائد ہوگئی ہے۔ حوثیوں کے زیر قبضہ میزائل سسٹم تباہ کرنے کے دعوے کے باوجود صنعاء سمیت کئی صوبوں پر حوثیوں کا کنٹرول برقرار ہے۔ سعودی عرب کو یمن جنگ میں بری طرح شکست ہوئی یمنی عوام کی فتح کو شمشیر پر خون کی فتح قراردیا جارہا ہے یمنی عوام کے صبر کے سامنے سعودی عرب کا کینہ ناکام ہوگیا۔

News ID 1854042

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha