مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ نواب شاہ میںسکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے قریب سکرنڈ میں قومی شاہراہ پر مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 24 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طور پر نواب شاہ اور سکرنڈ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 4 زخمی دم توڑ گئے جب کہ 20 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی وجوہات کاتعین تفتیش مکمل ہونے پر ہوگا۔
مہر نیوز/19 اپریل / 2015 ء : پاکستان کے علاقہ نواب شاہ میںسکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1853720
آپ کا تبصرہ