11 اپریل، 2015، 1:18 PM

متحدہ عرب امارات

امارات کے وزیر کی ترکی اور پاکستان پر برہمی/عربوں کےبجائے ایران اہم

امارات کے وزیر کی ترکی اور پاکستان پر برہمی/عربوں کےبجائے ایران اہم

مہر نیوز/11 اپریل / 2015 ء : متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت نہ کرنے پر ترکی اور پاکستان پر شدید تنقید اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے لئے خلیج فارس کے عرب ممالک کے بجائے ایران اہم بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش  نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت نہ کرنے پر ترکی اور پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے لئے خلیج فارس کے عرب ممالک کے بجائے ایران اہم ہوگیا ہے۔

امارات کے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے یمن کی جنگ میں فریق نہ بننے اورغیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کرکے متضاد اور خطرناک فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت نہ کی تو اس سے پاکستان کو سخت زحمت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔

قرقاش نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے لئے اب ایران اہم بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایک متفقہ قرارداد میں حکومت سے کہا ہے کہ وہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں فریق بننے کے بجائے مصالحتی کردار ادا کرے ۔  پاکستانی پارلیمنٹ کے اس منطقی اقدام پر متحدہ عرب امارات نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی اور پاکستان کو مشکلات میں ڈالنے کے لئے دھمکی بھی دیدی ہے۔

News ID 1853227

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha