2 اپریل، 2015، 7:30 PM

پاکستان

پاکستانی فوج کے سربراہ نے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

پاکستانی فوج کے سربراہ نے  6 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

مہر نیوز/2 اپریل / 2015 ء : پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ دہشت گردوں کو اپیل کرنے کا حق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ دہشت گردوں کو اپیل کرنے کا حق ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 6 دہشت گرد سنگین دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے جن میں معصوم انسانوں کو ذبح کرنے، خود کش حملوں اور انسانی جان و مال کو نقصان پہنچانے کے جرائم شامل ہیں ۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 6 دہشت گرد فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

News ID 1852726

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha