مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سعودی عرب کی وزرات داخلہ کے کے مطابق ملک ميں غيرقانونی طور پر مقيم غير ملكی مزدوروں کے ساتھ اقامہ كی مدت ختم ہونے والے غيرملكیوں كو گرفتار کرکے سعودی عرب سے نكال دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے غير قانونی تاركين وطن اورغيرقانونی طور پر كام كرنے والوں كو ملک چھوڑنے كی 3 بار مہلت دی تھی ليكن اب غيرقانونی تاركين وطن كے خلاف كارروائی میں گرفتارافراد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ