1 جنوری، 2015، 4:42 PM

بحرین

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

مہر نیوز/ یکم جنوری / 2015 ء : بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے ظلم و تشدد ،بربریت اور الوفاق جمعیت کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے بحرینی عوام پر ظلم و تشدد ،بربریت اور الوفاق جمعیت  کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بحرینی عوام نے آج شہرکان، دراز اور جزیرہ سترہ علاقوں میں مظاہرے کئے مظاہرین نے عوام کے خلاف ظلم و ستم بند کرنے اور شیخ علی سلمان کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو امریکہ اور برطانیہ کی پیروی کرنے پر سخت متنبہ بھی کیا ہے۔ بحرینی حکومت اتوار کے دن شیخ  علی سلمان کو گرفتار کیا تھا اور ایک ہفتہ تک ان کی گرفتاری میں توسیع کی ہے جبکہ 33 عالمی اداروں نے شیخ سلمان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1847336

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha