مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسرائيل شام میں داعش دہشت گردوں کی آشکارا مدد کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائيل شام کے بحرانی حالات سے نجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے اور داعش دہشت گردوں کی پشتپناہی اسرائيل کو مہنگی پڑےگی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے کل شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب دو غیر فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کافی نقصان ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ