5 نومبر، 2014، 6:35 PM

یوم عاشور کے موقع پر دنیا بھر میں نواسہ رسول (ص) کا سوگ منایا گیا

یوم عاشور کے موقع پر دنیا بھر میں نواسہ رسول (ص) کا سوگ منایا گیا

مہر نیوز/5 نومبر/ 2014 ء : یوم عاشور کے موقع پر دنیا بھر میں لاکھوں عزاداروں اور سوگواروں نے ماتمی جلوس نکال کر امام مظلوم کربلا کو ان کے جانثاروں اور فداکاروں کا پرسہ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر دنیا بھر میں لاکھوں عزاداروں اور سوگواروں نے ماتمی جلوس نکال کر امام مظلوم کربلا کو ان کے جانثاروں اور فداکاروں کا پرسہ دیا۔ ایران میں تمام چھوٹے بڑے عزاخانوں میں علماء کرام و ذاکرین نے فلسفہ شہادت امام حسین بیان کرنے کے ساتھ ہی اہلبیت رسول پر ڈھائےجانے والے مصائب بیان کیے ہيں جبکہ ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرکے امام مظلوم کاغم منایا ہے۔ ہندوستان میں بھی شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ملک بھر میں عاشور کے جلوس نکالے گئے۔پاکستان کے شہر لاہور میں دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا اور مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوا۔ جلوس کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ گزشتہ روز ساری دنیا کی طرح عراق میں بھی روز عاشورا منایا گيا تھا۔ اس موقع پر کربلائے معلی میں ستر لاکھ عراقی اور غیر عراقی عزاداروں نے امام مظلوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

News ID 1843801

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha