مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی جریدے " شپ ٹیکنالوجی" کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی فرم ماسٹ نے بحری جہازوں کی کمپنیوں کو خبردار کیا ہےکہ دہشت گردی کے حملے کے امکان میں اضافہ ہوگیا ہے اس لئے اس خطرے کے پیش نظردہشت گرد حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے سکیورٹی کی سطح کو بڑھایا جائے۔ کمپنی کا یہ انتباہ خاص کر تیل کے ٹینکروں کو جاری کیا گیا ہے کہ جیسا کہ القاعدہ نے کہا ہے کہ فوجی مقاصد کے لئے گزرنے والے تیل کے بحری جہازوں پر وہ اسٹریٹجیک حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں القاعدہ بحیرہ روم، بحر ہند میں اور خاص طور پر اہم اسٹریٹجیک پوائنٹس یعنی جبرالٹر کے آبنائے، آبنائے ہرمز، سویز کینال یا آبنائے باب المندب میں سمندری سرگرمیوں کو حقیقی نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان اہم مقامات اور پوائنٹس پر سیکورٹی کے طریقہ کار کو زیادہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور یہاں ہر وقت ہائی الرٹس کی سطح رکھی جائے۔انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عسکری لحاظ سے اہم پوائنٹس، بندرگاہیں اور مخصوص علاقے دہشت گردوں کو بہترین موقع فراہم کرسکتے ہیں جہاں وہ بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ستمبر میں القاعدہ نے پاکستان کے نیوی فریگیٹ، این ایس ذوالفقارکو اغوا کرنے کی کوشش کی ، اور ان کاشمال مغربی بحر ہند میں انسداد دہشت گردی کی گشت پر امریکی بحریہ کے جہاز کو نشانہ بنانا مقصدتھا۔
مہر نیوز/30 اکتوبر/ 2014 ء : غیر ملکی ذرائع کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی فرم ماسٹ نے بحری جہازوں کی کمپنیوں کو خبردار کیا ہےکہ دہشت گردی کے حملے کے امکان میں اضافہ ہوگیا ہے اس لئے اس خطرے کے پیش نظردہشت گرد حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے سکیورٹی کی سطح کو بڑھایا جائے۔
News ID 1843398
آپ کا تبصرہ