20 اکتوبر، 2014، 10:11 AM

پاکستان

بلوچستان میں مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

بلوچستان میں مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

مہر نیوز/20اکتوبر/ 2014 ء :پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 8 مسافر موقع پر ہلاک جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جبکہ 8 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1842569

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha