مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں سکیورٹی پر مامور سعودی اہلکاروں نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نماز کی امامت کے لئے حرم میں جب آئے تو ایک شخص نے ان پر حملہ کردیا تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے ناکام بنادیا، حملے میں امام کعبہ کو کسی بھی قسم کا نقٓصان نہیں پہنچا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیاگیا ہے تاہم حکام نے اس کی شہریت اور شناخت ظاہر نہیں کی۔ امام کعبہ نے کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کے بھیانک جرائم کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی اس نے کبھی اسرائیل کے خلاف آواز بلند کی ہے ذرائع کے مطابق کعبہ کے امام کو سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ مقرر کرتے ہیں جبکہ ملک عبد اللہ کا تخت و تاج امریکہ کے رحم و کرم پر ہے۔
آپ کا تبصرہ