مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے روس نواز علیحٰدگی پسندوں کو کئی اہم شہروں سے پیچھے دھکیلتے ہوئے مرکزی شہر ڈونیسک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یوکرائنی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرائن کی فوج نے ڈونیسک، سلووینسک اورکرامٹوسک سے علیحدگی پسندوں کو نکال کر دوبارہ اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔ بیان کے مطابق علیحدگی پسندوں نے فوج پر شیلنگ کی تاہم جلد ہی انہیں مرکزی شہر سے باہر دھکیل دیا گیا ہے۔ باغی اب جنوبی علاقوں میں محدود ہوگئے ہیں۔ باغیوں کے خود ساختہ وزیر اعظم الیگزینڈر بورودال نے اعتراف کیا ہے کہ باغی شمال کا تمام علاقہ خالی کر کے جنوب میں چلے گئے ہیں۔
یوکرائن
یوکرائن کی فوج نے روس نواز علیحدگی پسندوں سے کئی شہروں کو واپس لے لیا
مہر نیوز/6 جولائی / 2014 ء : یوکرائن کی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے روس نواز علیحٰدگی پسندوں کو کئی اہم شہروں سے پیچھے دھکیلتے ہوئے مرکزی شہر ڈونیسک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
News ID 1837996
آپ کا تبصرہ