ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایس ایم ایس سروس  4 سال کے بعد بحال

مہر نیوز/ 21 مئی / 2014 ء : ہندوستان نے جموں کشمیر میں موبائل ایس ایم ایس سروس پر 4 سال سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  نے جموں کشمیر میں موبائل ایس ایم ایس سروس پر 4 سال سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔کشمیر کے وزیراعلی عمرعبداللہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا جاتا تھا، جنھیں سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد موبائل ایس ایم ایس سروس پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب موبائل ایس ایم ایس پر 4 سال سے عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

News Code 1836286

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =