19 دسمبر، 2013، 5:04 PM

ایمنسٹی انٹرنیشنل

وسطی جمہوریہ افریقہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1000 ہوگئی

وسطی جمہوریہ افریقہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1000 ہوگئی

مہر نیوز/19 دسمبر /2013ء: انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ وسطی جمہوریہ افریقہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اقوامِ متحدہ کے اندازوں سے دگنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ وسطی جمہوریہ افریقہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اقوامِ متحدہ کے اندازوں سے دگنی ہے۔تنظیم کے مطابق باغیوں نے دو دن کے عرصے میں 1,000 سے زائد افراد کو ہلاک کیا جن میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق قتل و غارت کے دوران عام شہریوں کے گھروں کو بھی لوٹا گیا اور وسطی جمہوریہ افریقہ میں جنگی جرائم بھی کیے جا رہے ہیں۔

عالمی تنظیم نے ایک پیغام میں اقوامِ متحدہ سے استدعا کی ہے کہ وہ قیامِ امن کے لیے ایک مشن وسطی جمہوریہ افریقہ بھیجے۔وسطی جمہوریہ افریقہ میں مارچ میں سابق صدر فرانکوئس کے باغیوں کے ہاتھوں معزول کیے جانے کے بعد سے ملک کشیدگی کا شکار ہے۔

News ID 1831448

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha