14 نومبر، 2013، 1:52 PM

پاکستان

پاکستان کے 80 حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند/ دہشت گردوں کاخلیفہ یزید اور معاویہ

پاکستان کے 80 حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند/ دہشت گردوں کاخلیفہ یزید اور معاویہ

مہر نیوز/14 نومبر/2013ء: پاکستان میں حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کودہشت گرد یزیدیوں کے حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لئےپاکستان کے 80 حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے یزیدی دہشت گرد کا تعلق بنی امیہ اور معاویہ اور یزید کے خاندان سے بتایا جاتا ہے ان دہشت گردوں کا اسلام وہی ہے جس کا خلیفہ یزید اور معاویہ تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کودہشت گرد یزیدیوں کے حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لئےپاکستان کے 80 حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے 80 سے زائد حساس شہروں میں محرم الحرام کے جلسے اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کردی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ملک میں محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں کے مقامات پر موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رحیم یارخان اور مظفر گڑھ میں بھی موبائل فون سروس بند کردی گئی۔اس سے قبل ملک کے کئی شہروں میں محرم الحرام کے جلسے اور جلوسوں کی سکیورٹی کے پیش نظر آج موبائل فون سروس معطل کردی گئی ،حکومت سندھ کی درخواست پر کراچی، سکھر اور خیرپور کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند کر دی گئی۔ کراچی میں مختلف وائرلیس فون سروسز بھی بند ہیں۔ خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی یزیدی دہشت گردوں کے حملوں کےخدشے کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔ پشاور میں کینٹ کے علاقے جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے مختلف علاقوں میں بھی موبائل فوس سروس معطل ہے۔ پنجاب کے مختلف حساس شہروں میں بھی موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے ۔ حضرت امام حسین علیہ اسلام کی عزاداری اور حسینی عزاداروں کو آج بھی یزیدی دہشت گردوں کے حملوں کا خطرہ رہتا ہے یزیدی دہشت گرد کا تعلق بنی امیہ اور معاویہ اور یزید کے خاندان سے بتایا جاتا ہے ان دہشت گردوں کا اسلام وہی ہے جس کا خلیفہ یزید اور معاویہ تھا۔

News ID 1830378

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha