21 اکتوبر، 2013، 3:14 PM

ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتنقید

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتنقید

مہر نیوز/21 اکتوبر/2013ء:انسانی حقوق کے عالمی ادارے "ایمنسٹی انٹرنیشنل" نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس سے قبل ایک بیان میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئےسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے "ایمنسٹی انٹرنیشنل" نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس سے قبل ایک بیان میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئےسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے ادارے کے شمال افریقہ اور مشرق وسطی کے ڈائریکٹر فلیپ لوتھرنے کہا ہے کہ ہمارے لئے ثابت ہوگيا ہے کہ سعودی عرب کے گذشتہ کے سب وعدے جھوٹے ، بے بنیاد اور غلط ثابت ہوئے ہیں۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب مالی اور اقتصادی طاقت کے زور پر عالمی سطح پر انسانی حقوق  کی خلاف ورزی کے سلسلے میں اپنے سنگین جرائم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں عالمی ادارے کی 2009 کی سفارشات پر بالکل عمل نہیں کیا ہے۔

News ID 1829527

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha