23 جولائی، 2013، 12:59 PM

پاکستان

پاکستان کے علاقہ اوکاڑہ میں ایک شخص نے بیٹی اور داماد سمیت 6 افراد کو قتل کردیا

پاکستان کے علاقہ اوکاڑہ میں ایک شخص نے بیٹی اور داماد سمیت 6 افراد کو قتل کردیا

مہر نیوز/23جولائی/2013ء: پاکستان کے علاقہ اوکاڑہ کی تحصیل دیبالپور میں ایک شخص نے 5سال پہلے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی ،اس کے 2بچوں اور داماد سمیت 6 افراد کو قتل کر دیاہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ اوکاڑہ کی تحصیل دیبالپور میں ایک شخص نے 5سال پہلے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی ،اس کے 2بچوں اور داماد سمیت 6 افراد کو قتل کر دیاہے۔ پولیس کے مطابق دیبالپور کے گاوٴں تارا سنگھ میں طاہر سرور نامی شخص نے 5سال پہلے شوکت میو کی بیٹی شہناز سے پسند کی شادی کی تھی اور گاوٴں سے چلا گیا تھا۔وہ 5سال بعدبیوی اور2بچوں کے ساتھ گاوٴں واپس آیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب شوکت میو نے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر طاہر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں شہناز، طاہر ،ان کا بیٹا عدنان طاہر،بیٹی رامش طاہر، بھائی نواز اور زاہد ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔

News ID 1825354

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha