8 مئی، 2005، 1:50 PM

وزارت خارجہ كے ترجمان نے خبر نگاروں سےگفتگو كرتے ہوئے كہا

اب فيصلہ يورپي ملكوں كے ہاتھ ميں ہے // وزارت خارجہ اضافي پروٹكل كا خاكہ حكومت كو پيش كردے گي // امريكي حكام جھوٹي خبريں گڑھتے ہيں

اب فيصلہ يورپي ملكوں كے ہاتھ ميں ہے // وزارت خارجہ اضافي پروٹكل كا خاكہ حكومت كو پيش كردے گي // امريكي حكام جھوٹي خبريں گڑھتے ہيں

حميد رضا آصفي نے كہا ہے كہ اضافي پروٹكل كا خاكہ تيار كركے حكومتي كميشن كو پيش كرنے كے مقدمات كا آغاز ہوگيا ہے

مہر خبر رساں ايجنسي نے رپورٹ دي ہے كہ كہ آصفي نے اپنے ہفتہ وار جلسے ميں يورپي ملكوں كے ساتھ مذاكرات كے بارے ميں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ يورپيوں كے ساتھ مذاكرات نئے مرحلہ ميں داخل ہوگئے ہيں اور ايران كي پيشنہادات ان كو پيش كردي گئي ہيں اب فيصلہ انكے ہاتھ ميں ہے  انھوں نے كہا كہ طے پايا ہے كہ يورينيم كي افزودگي كي بعض كارروائياں اصفہان ميں شروع كي جائيں ليكن كون سے مرحلے اور كس حصے سے اس كا آغاز كيا جائے اس پر غور كيا جارہا ہے آصفي نے ايران كي پيشنہادات كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ايران كي پيشنہادات دوطرفہ مفيد اور مستحكم روابط ، يورينيم افزودہ كرنے كي فعاليت اور اسكےحدود و ثغور ، NPT  اور اضافي پروٹكل اور عالمي جوہري ادارے كي نظارت جيسے قوانين پر مشتمل ہيں اور يورپيوں سے ہم يہ مطالبہ كرتے ہيں كہ وہ ايران كي پيشنہادات كا بغور اور پيرس كے معاہدے كي روشني ميں مطالعہ كريں

آصفي نے امريكي حكام كے ان خيالات كو مسترد كرديا جنميں كہا گيا تھا كہ پيرس معاہدہ كے تحت يورينيم كي افزودگي كا معاملہ ختم ہوگيا ہے انھوں نے كہا كہ امريكيوں كا يہ اعلان بالكل بے بنياد اور غلط ہے اور يہ اس بات كي علامت ہے كہ يا امريكيوں نے اس معاہدہ كو پڑھا ہي نہيں يا وہ جھوٹي خبر گڑھتے ہيں انھوں نے كہا كہ پيرس كے معاہدے ميں اس بات پر تاكيد كي گئي ہے كہ تينوں يورپي ممالك ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام پر يقين ركھتے ہيں اور ايران NPT كي بنياد پر اپنے حقوق پر عمل پيرا رہ سكتا ہے   

 

News ID 180770

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha