20 دسمبر، 2012، 11:24 PM

شام

شام کااقوام متحدہ اورسکیورٹی کونسل کے نام خط/ حمص میں دہشت گردوں پر کاری ضرب

شام کااقوام متحدہ اورسکیورٹی کونسل کے نام خط/ حمص میں دہشت گردوں پر کاری ضرب

مہر نیوز/ 20 دسمبر/ 2012ء: شام کی وزارت خارجہ نے سکیورٹی کونسل کے اراکین اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خط ارسال کیا ہے ادھر شامی فوج نے حمص شہر اوراس کے مضافات میں دہشت گردوں پر کاری ضرب واردکرتے ہوئے کئی نامور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں خالد حبیب اور احمد محمد خطاب بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی سانا خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے سکیورٹی کونسل کے اراکین اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خطر ارسال کیا ہے جس میں شام کے خلاف امریکہ اور بعض عرب ممالک کی معاندانہ کارروائیوں اور دہشت گردوں کی حمایت پرشدید اعتراض کیا گیا ہے ادھر شامی فوج نے حمص شہر اوراس کے مضافات میں دہشت گردوں پر کاری ضرب واردکرتے ہوئے کئی نامور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں خالد حبیب اور احمد محمد خطاب بھی شامل ہیں۔ شامی فوج نے دمشق کے نواح میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرتےہوئے ان کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کئے ہیں  شامی فوج نے دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

News ID 1771533

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha