28 اپریل، 2005، 6:17 PM

ابراہيم جعفري كي كابينہ نےاعتماد كا ووٹ حاصل كرليا

عراق كے وزير اعظم ابراہيم جعفري كي كابينہ نے عراقي پارليمنٹ سے اعتماد كا ووٹ حاصل كرليا

عراق كے وزير اعظم ابراہيم جعفري كي كابينہ نے عراقي پارليمنٹ سے اعتماد كا ووٹ حاصل كرليا

عراق كے وزير اعظم ابراہيم جعفري كي كابينہ نے پارليمنٹ سے اعتماد كا ووٹ حاصل كرنے كے بعد اپنا كام شروع كرديا ہے

مہر خبر رساں ايجنسي نے عراقي ٹي وي الشرقيہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كي پارليمنٹ نے اپنے آج كے اجلاس  ميں عراق كے وزير اعظم ابراہيم جعفري كي كابينہ كو اعتماد كا ووٹ دےديا ہے عراق كے نئے وزير اعظم ابرہيم جعفري كئي ہفتے كي كوششوں كے بعد كابينہ تشكيل دينے ميں كامياب ہو گئے ہيںنئي عراقي كابينہ ميں تمام نسلي اور مذہبي گروپوں كو نمائندگي دي گئي ہے عراق ميں كامياب انتخابات كے بعد كابينہ كي تشكيل ميں دشواريوں كي وجہ ملك كے بارے ميں امن كي جو فضا پيدا ہوئي تھي وہ ختم ہو چكي ہے اجلاس ميں 185 نمائندے موجود تھے بعض نمائندوں كي تقريروں كے بعد جب كابينہ كو اعتماد كا ووٹ ديا گيا تو اجلاس ميں موجود 185 نمائندوں ميں سے جعفري كي كابينہ كو 180 نمائندوں نے اعتماد كا ووٹ ديا پارليمنٹ سے اعتماد كا ووٹ حاصل كرنے كے بعد جعفري كي كابينہ نےاپنا كام شروع كرديا ہے

News ID 176961

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha