6 نومبر، 2012، 2:29 PM

لاوروف

شام کے بارے میں روس کے مؤقف میں کوئي تبدیلی نہیں آئی ہے

شام کے بارے میں روس کے مؤقف میں کوئي تبدیلی نہیں آئی ہے

مہر نیوز/ 6 نومبر/ 2012ء: روس کے وزير خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں روس کا مؤقف ثابت اور اپنی جگہ پر برقرار ہے مغربی اور عربی ممالک شام میں مسلح شدت پسندوں کو پیشرفتہ ہتھیار دے رہے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں روس کا مؤقف ثابت اور اپنی جگہ پر برقرار ہے مغربی اور عربی ممالک شام میں مسلح شدت پسندوں کو پیشرفتہ ہتھیار دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو ممالک شام کے صدر بشار اسد کی برطرفی شرط لگا رہے ہیں ان کے لئے شامی قوم کے خون کی کوئي اہمیت نہیں ہے۔ لاورف نے کہا کہ شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں بند ہونی چاہییں  اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب امریکہ اور بعض عرب ممالک دہشت گردوں کی مدد بند کردیں۔

News ID 1737298

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha