مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے کی امریکہ اور اسرائیل میں ہمت نہیں ہے وہ صرف ایرانی عوام میں بداعتمادی اور مایوسی کی فضا پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراق اور افغانستان کی جنگ میں امریکہ کو زبردست اقتصادی ، سیاسی اور جانی نقصان ہوا ہے اور اب امریکہ مزید نقصانات برداشت نہیں کرسکتا، انھوں نے کہا کہ ایران کی آٹھ سالہ جنگ میں ایرانی خواتین نے اہم نقش ادا کیا اور مائیں اپنے بچوں کو سجا اور سنوار کر میدان جہاد میں بھیجتی تھیں انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم زندہ قوم ہے جو دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔
مہر نیوز/23 ستمبر2012ء:سپاہ پسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیرمیجر جنرل سید یحیی صفوی نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے کی امریکہ اور اسرائیل میں ہمت نہیں ہے وہ صرف ایرانی عوام میں بداعتمادی اور مایوسی کی فضا پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
News ID 1703247
آپ کا تبصرہ