مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایرانکی فضائیہ کے ایک اعلی اہلکارنے 22 ستمبر سے بڑے پیمانے پر فضائی دفاعی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ایرانی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوان حصہ لیں گے۔ خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ یہ مشقیں 22 ستمبر سے 21 اکتوبر جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں ایرانی مسلح افواج کے تمام دفاعی نظام، ایرانی فضائیہ اور سپاہ پاسداران کے ایئر ڈیفنس جٹ لڑاکا طیارے بھی حصہ لیں گے۔ ان مشقوں کی بڑی بات ہنگامی صورتحال پیدا کرکے اس دوران ایئر ڈیفنس کے شعبوں سے وابستہ اہلکاروں کی کارکردگی اور تیاری اور فوری جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
مہر نیوز/2 ستمبر2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے ایک اعلی اہلکارنے 22 ستمبر سے بڑے پیمانے پر فضائی دفاعی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ایرانی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوان حصہ لیں گے۔
News ID 1686650
آپ کا تبصرہ