3 جولائی، 2012، 11:37 PM

روس

روس کا شام کے خلاف ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے فیصلہ

روس کا شام کے خلاف ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے فیصلہ

مہر نیوز/ 3جولائی /2012 ء:روس نے تاکید کی ہے کہ وہ فرانس میں شام کے خلاف ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا۔

مہرخبررساں ایجنسی  نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے فرانس میں شام کے خلاف ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانس میں اس ہفتہ شام کے مخالفین کا اجلاس منعقد ہورہا ہے روس اور چین نے اس سے قبل استنبول اور تیونس میں ہونے والے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا شام کے مخالفین میں امریکہ، سعودی عرب، اسرائيل، ترکی اور قطر شامل ہیں جو بشار اسد کو اقتدار سے الگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ روس، چين اور ایران شام کے صدر بشار اسد کی بھر پور حمایت کررہے ہیں اور وہ شام کے خلاف  امریکی محاذ کو باطل محاذ قراردیتے ہیں۔

News ID 1641944

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha