7 جون، 2012، 3:30 PM

روسی صدر پوٹین

عالمی سطح پر ہمیشہ ایرانی عوام کے حقوق کی حمایت کی ہے

عالمی سطح پر ہمیشہ ایرانی عوام کے حقوق کی حمایت کی ہے

مہر نیوز/7 جون /2012 ء: روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نےچین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ روس نے عالمی سطح پر ہمیشہ ایرانی قوم کے حقوق کی حمایت کی ہے اور روس پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کو ایرانی قوم کا مسلم حق تسلیم کرتا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں شانگھای تعاون تنظیم کے اجلاس کے ضمن میں روس کے صدر پوٹین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نےچین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ روس نے عالمی سطح پر ہمیشہ ایرانی قوم کے حقوق کی حمایت کی ہے اور روس پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کو ایرانی قوم  کا مسلم حق تسلیم کرتا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ  روس ایرانی قوم کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے روسی صدر نے کہا کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ کی تعمیر روس اور ایران کے باہمی تعاون کی واضح مثال ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ  ہم ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبہ میں باہمی روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے روس اور ایران کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران روس کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے انھوں نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تمام راہیں ہموار ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ روس ایران کا بہترین   تجارتی شریک ہے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ عالمی مسائل میں بھی روس اور ایران کے نظریات ایکدوسرے سےبالکل قریب ہیں ۔

News ID 1620794

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha