مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد چینی صدر کی سرکاری دعوت پر چین روانہ ہوگئے ہیں صدر احمدی نژاد نے روانہ ہونے سے قبل چین کو ایران کا اصلی تجارتی شریک قراردیا ہے۔ صدر احمدی نژاد علاقائی تعاون تنظیم شانگھای کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ صدر احمدی نژاد نے شانگھای تنظیم کو اہم علاقائی تنظیم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ایک اجلاس کے علاوہ باقی تمام جلسات میں اعلی سطح پر شرکت کی ہے انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں باہمی تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر احمدی نژاد چین کے دورے کے دوران شانگھای تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے صدر احمدی نژاد روس کے صدر پوٹین کے ساتھ بھی علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔صدر احمدی نژاد چین میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران
صدر احمدی نژاد چین کے دورے پرروانہ / شانگھای سربراہی اجلاس میں شرکت
مہر نیوز/5 جون /2012 ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد چینی صدر کی سرکاری دعوت پر چین روانہ ہوگئے ہیں صدر احمدی نژاد نے روانہ ہونے سے قبل چین کو ایران کا اصلی تجارتی شریک قراردیا ہے۔
News ID 1619147
آپ کا تبصرہ