4 مارچ، 2012، 11:23 PM

چین

چین نے دفاعی بجٹ میں سو ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے

چین نے دفاعی بجٹ میں سو ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے

مہر نیوز- 4 مارچ 2012ء: چین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 2012 میں اس کا دفاعی بجٹ گیارہ اعشاریہ دو فیصد بڑھایا جائے گا اس اضافہ سے چین کا مجموعی دفاعی بجٹ سو ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 2012 میں اس کا دفاعی بجٹ گیارہ اعشاریہ دو فیصد بڑھایا جائے گا اس اضافہ سے چین کا مجموعی دفاعی بجٹ سو ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا ۔چین کی موجودہ فوج بیس لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ پچھلے بیس سال سے چین کا دفاعی بجٹ ہر سال بڑھتا چلا آ رہا ہے اور فی الوقت امریکہ کے بعد چین کے دفاعی اخراجات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال امریکہ نے اس خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید بڑھانے کا اعلان کیا تھا جسے چین کی بڑھتی ہوئی طاقت اور علاقائی اثر و رسوخ کو روکنے کا منصوبہ سمجھا جا رہا تھا۔ امریکہ کے اس خطے میں ہزاروں فوجی پہلے ہی تعینات ہیں اور اس کا مجموعی دفاعی بجٹ سات سو چالیس ارب امریکی ڈالر کے قریب ہے چین اپنا فوجی توازن برقرار رکھنے اور امریکہ کے خطرات سے نمٹنے کے لئےتلاش و کوشش کررہا ہےچین خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو اپنے لئے خطرہ تصور کرتا ہے۔

News ID 1551741

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha