مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نيگار کے ساتھ گفتگو میں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایرانی جنگي کشتیوں کا ایک گروپ باہمی تعاون و اعتماد بحال کرنے کے لئے جدہ بندرگاہ پر لنگر اندازہوا ہے اور ایران کا یہ اقدام علاقائي ممالک کو ایران سے ڈرانے کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اہمیت کا حامل ہے۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ جنگي کشتیوں کے سترہویں بیڑے میں اسلامی جمہوریہ ایران جنگي کشتی، خارک جنگي کشتی اور شہید قندی جنگي کشتیاں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ کشتیاں آج 4 فروری کو جدہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ بحریہ کا یہ اقدام ایرانی قوم کی عزت اور اقتدار کا مظہر ہے۔
سیاری نے کہا کہ جدہ کی بندگاہ پر ایرانی کشتیاں کچھ دن لنگر انداز رہیں گی اور اس کے بعد اگلے راستے کے بارے میں اعلان کیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ