17 جنوری، 2005، 8:20 AM

17 جنوري 05 : لبنان كے جہادي تنظيم حزب اللہ كے جنرل سكريٹري سيّد حسن نصراللہ نے

اقوام متحدہ كي قرار داد كے حق ميں ريفرنڈم كرايا جائے : سيّد حسن نصراللہ

لبنان كے جہادي تنظيم حزب اللہ كے جنرل سكريٹري سيّد حسن نصراللہ نے اقوام متحدہ كي قرارداد 1559كے بارے ميں ريفرنڈم كا مطالبہ كيا ہے ـ

خبررساں ايجنسي مہر نے ارنا كے حوالے سے خبر دي ہے كہ لبنان كے جہادي تنظيم حزب اللہ كے جنرل سكريٹري سيّد حسن نصراللہ  نے اقوام متحدہ كي قرارداد 1559 كے بارے ميں ريفرنڈم كا مطالبہ كيا ہے ـ

حجت الاسلام سيّد حسن نصراللہ نے كہا كہ اقوام متحدہ كي سكيورٹي كونسل نے دعوي  كيا ہے كہ قرارداد 1559لبناني باشندوں كي خواہشات كے مطابق ہے لھذا ہم يہ جاننا چاہتے ہيں كہ اقوام متحدہ نے كس طرح اس كا اندازہ كيا ہے ـ

انہوں نے كہا كہ حزب اللہ لبناني باشندوں كے مطالبات جاننے كے ل‏ئے ريفرنڈم سميت ديگر تمام ممكنہ طريقوں سے استفادہ كرنے كے حق ميں ہے ـ

 جنرل سكريٹري حزب اللہ نے مزيد كہا گرچہ لبنان ميں ريفرنڈم كو اچھا نہيں سمجھا جاتا پھر بھي ہم ريفرينڈم كرانے كو تيار ہيں ـ  

قابل ذكر ہے اقوام متحدہ نے قرارداد1559ء منظور كر كے لبنان سے شام كي فوجيوں كي انخلاء اور حزب اللہ كو غير مسلح كئے جانے كا مطالبہ كيا ہے ـ  1975ميں لبنان كي خانہ جنگي شروع ہونے كے بعد شام نے لبنان ميں فوجيں بھيجيں تھيں ـ  شام نے طائف معاہدے كے مطابق حاليہ مہينوں ميں لبنان كے كئي علاقوں سے اپني فوجيں نكال لي ہيں ـ

News ID 149212

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha