مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ ہوگیا اور اس واقعہ میں طیارے کا پائلٹ بھی جاں بحق ہوگیا ہے ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ، ایئرفورس کا جیٹ طیارہ ، اٹک کے قریب آج دن کو معمول کی پرواز کے دوران اچانک ، تحصل حضرو میں گرگیا، ترجمان کے مطابق جہاں طیارہ گرا وہ ایک پہاڑی مقام ہے اور طیارہ گرنے سے زمین پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ، واقعہ کی تحقیقات کیلئے بورڈ قائم کردیا گیا ہے ، علاقہ ایس ایچ او کے مطابق طیارے کا پائلٹ اسکواڈرن لیڈر محمد حسین شہید ہوگیا ہے۔
مہر نیوز- 14 نومبر 2011ء: پاکستانی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ ہوگیا اور اس واقعہ میں طیارے کا پائلٹ بھی جاں بحق ہوگیا ہے ۔
News ID 1460033
آپ کا تبصرہ