مہرخبررساں ایجنسی نے اقوام متحدہ کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایران کی 8 سالہ کوششوں کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے بارے میں ایران کی قرارداد کومنظور کرلیا ہے۔ اس قرارداد کے حق میں 107 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ امریکہ ، اسرائيل اور بعض مغربی ممالک نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ اس قرارداد کا عنوان ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں 1995، 2000،2010 ء میں متعلقہ حکومتوں کی جانب سے قبول شدہ معاہدوں پر نظر ثانی ہے ۔ گذشتہ 8 برس میں ایران نے 4 بار اس تجویز کو پیش کیا اور آخر کار اس سال اقوام متحدہ نے اسے منظور کرلیا ہے۔ اس قرارداد کے مطابق ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو نابود کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدام کریں اور ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی مکمل طور پر اقوام متحدہ کے حوالے کریں
مہر نیوز- 1 نومبر 2011ء: اقوام متحدہ نے ایران کی 8 سالہ کوششوں کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے بارے میں ایران کی قرارداد کومنظور کرلیا ہے۔
News ID 1449149
آپ کا تبصرہ