17 جولائی، 2011، 12:16 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

امریکہ پاکستانی قوم کے اتحاد کا واقعی دشمن ہے

امریکہ پاکستانی قوم کے اتحاد کا واقعی دشمن ہے

مہر نیوز- 17 جولائی 2011ء: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کی دو قوموں کے دینی، مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ اورپاکستانی قوم کو عظیم قوم اور ماضی میں مؤثر اورطویل جد و جہد کا مظہر قراردیتے ہوئےفرمایا: پاکستانی قوم کا اسلام پر گہرا اورعمیق اعتقاد ہے اور پاکستان کی ہر قسم کی پیشرفت و ترقی، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے باعث فخر اور مایہ ناز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اس کے ہمراہ وفد  سے ملاقات میں ایران اور  پاکستان کی دو قوموں کے دینی، مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ اورپاکستانی قوم کو عظیم قوم  اور ماضی میں مؤثر اورطویل جد و جہد کا مظہر قراردیتے ہوئےفرمایا: پاکستانی قوم کا اسلام پر عمیق اور گہرا اعتقاد ہے اور پاکستان کی ہر قسم کی پیشرفت و ترقی، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے باعث فخر اور مایہ ناز ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: پاکستانی عوام کی طویل جد وجہد اور تحریک میں محمد علی جناح اور علاقہ اقبال لاہوری جیسی شخصیتیں ابھر کر سامنے آئیں اور پاکستانی عوام کا اسلام کے ساتھ والہانہ لگاؤ اس جد وجہد اور تحریک کی سب سے اہم خصوصیت تھی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: موجودہ مشکلات اور مصائب سے نجات پانے کے لئے پاکستانی عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ  اسلام اور اسلامی معارف کے ساتھ اپنا تمسک جاری رکھیں کیونکہ اسلام ہی ان کی مشکلات کے حل کا واحد راستہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض دشمنوں کی جانب سے پاکستان کی ارضی سالمیت اور پاکستان کے قومی اتحاد کو لاحق خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مغربی ممالک اور سر فہرست امریکہ، پاکستان کی ارضی سالمیت اور پاکستان کے قومی اتحاد کے حقیقی دشمن ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی جلد از جلد دشمنوں کے شر کو پاکستان اور پاکستانی قوم کے سر سے دور فرمائے۔

اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے، پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ مختصر مدت میں اپنی دوسری ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی پر اعتقاد اور اسلام کے ساتھ تمسک انسان کی پیشرفت و ترقی اور مشکلات و مصائب سے انسان کی نجات کا باعث ہے۔

آصف علی زرداری نے ایرانی قوم کی جد وجہد اورعالمی دباؤ کے مقابلے میں استقامت و پائداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایران اور ایرانی قوم استقامت اور  پیشرفت کی سمت حرکت کے لئے بہترین نمونہ ہیں۔

پاکستان کے صدر نےاسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات ، دوطرفہ روابط اور علاقائی تعاون کوجاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔

News ID 1360690

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha